تربت کے علاقہ دشت میں نامعلوم افراد نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کیا ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق مسلح افراد نے اپنے حملے میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔
اس شدید حملے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق علاقہ میں تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ جبکہ فائرنگ سے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔