بی این پی کا تعزیتی ریفرنسز منعقد کرنے کا اعلان

282

بلوچستان نیشنل پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 8اگست سہ پہر 3:00بجے کوئٹہ پریس کلب میں شہید سنگت جمالدینی سمیت دیگر شہداء کی یاد اور10 اگست کو شہید ملک نوید دہوار ، شہید ظریف دہوار کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے جس سے سیاسی پارٹیوں کے قائدین ، وکلاء سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات خطاب کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 8اگست کا دلخراش واقعہ جس میں وکلاء ، صحافیوں سمیت دیگر افراد شہید ہوئے یہ سانحہ بلوچستان کے عوام کیخلاف گہری و گھناؤنی سازش تھی جس طرح لوگوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا گیا اور بھرپور صلاحیتوں سے لیس قیادت کو ہم سے چھین لیا گیا ۔ ان شہداء کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا پارٹی 8اگست کے شہداء کو خراج عقیدت ، خراج تحسین پیش کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ شہید ملک نوید دہوار اور شہید ظریف دہوار کی یاد میں بھی 10اگست کو تعزیتی ریفرنس منعقد کر کے خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ان کی شہادت پارٹی کیخلاف جاری سازشوں کا تسلسل ہے اور پارٹی کو جمہوری عمل سے دور رکھنے کی ناکام کوشش ہے ۔ ان کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہو سکے گا دریں اثناء پارٹی بیان میں کہا گیا کہ شہید ناصر بلوچ کے قتل کیخلاف 7اگست کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔