بلوچستان: نوشکی کے نواحی علاقوں میں بڑے آپریشن کی تیاریاں

457

دی بلوچستان پوسٹ نوشکی نامہ نگار کے مطابق نوشکی میں ایک بار پھر خونی فوجی آپریشن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

آج علی الصبح سے ہی نوشکی میں بھاری تعداد میں ہیلی کاپٹروں اور فورسز کا آنا شروع ہوگیا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فوجی نقل و عمل میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اس سے پہلے نوشکی کے علاقے منجرو سمیت مختلف علاقوں میں عام بلوچ آبادیوں کو گھر بار چھوڑ کر جانے کا کہا گیا تھا جس کی وجہ سے ایک بڑی آبادی ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

یاد رہے کے رواں ماہ ہی 18 اور 19 اگست کو پاکستانی فوج آپریشن کرچکا ہے۔ جس کی خصوصی فوٹیج دی بلوچستان پوسٹ نے حاصل کرکے پبلش کیا تھا۔ اس آپریشن میں ایک بستی مکمل تباہ، دو بلوچ فرزند جانبحق اور دو کو گرفتار کیا گیا تھا۔