کوئٹہ: کراچی سے اغواء ہونے والے تین افراد کی لاشیں برآمد

725

کوئٹہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاپتہ  تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ، تاہم  لاشوں کے ہمراہ ایک مذہبی شدت پسند تنظیم کی پمفلٹ ملی ۔

واضح رہے کہ کراچی سے فورسز کے ہاتھوں اغوء ہونے والے افراد کے متعلق گمان کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق ایک سیاسی جماعت ہے جنکہ دوسری جانب ایم کیو ایک کے رہنما الطاف حسین کا کہنا کہ کراچی سے فورسز والے ان کے کارکنوں کو اغواء کرکے ان کو ماورائے عدالت قتل کررہے ہیں ۔

اس کے علاوہ فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے اور کوئٹہ سے لاشوں کی برامدگی اور ساتھ ہی مذہبی شدت پسند گروہ کی پمفلٹ سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ فورسز کے اہلکار سیاسی کارکنوں کو قتل کرکے انھیں مذہبی شدت پشندوں کی آپسی چپقلش کا نام دے رہے ہیں