کوئٹہ دھماکہ: چمن میں فورسز کا چھاپہ دو افراد کی گرفتاری کا دعوی

142

گذشتہ رات کوئٹہ میں فوجی ٹرک پر خودکش حملے اور دو درجن کے قریب سول و فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آج چمن میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق آج کے آپریشن میں دو شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

تاہم آزاد زرائع سے چمن میں ہونے والے آپریشن اور گرفتاریوں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

واضح رہے کہ عرصہ دراز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد خانہ پری کےلئے ایک طرف سیکیورٹی فورسز عام آبادیوں پہ چھاپوں کا آغاز کرتی ہے وہیں دوسری جانب جعلی مقابلوں میں قیدیوں کو مار کر انھیں شدت پسند ظاہر کیا جاتا ہے۔