بلوچستان میں گرفتاریاں جاری، دشت سے ایک اور بلوچ گرفتار

234
File Photo

دشت سے واجو ولد محمد امیں نامی شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے کارندوں نے تربت کے علاقے دشت سے ایک شخص جسکی شناخت واجو بلوچ کے نام سے ہوئی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیاہے۔

جبکہ گزشتہ دنوں تمپ کے علاقے بالیچہ سے ایک آپریشن کے دوران فورسز کے ہاتھوں حراست میں لئے گئے امجد ولد حسن نامی شخص کو ریاستی اداروں نے رہا کردیا۔

واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں بلوچستان میں عموماً امن و امان کی صورتحال ابتر ہوجاتی ہے اور ریاستی ادارے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کچھ دنوں بعد رہا کردئے جاتے ہیں لیکن بعض افرادکی کافی عرصے لاپتہ ہونے کے بعد گلی سڑی لاشیں برآمد ہوتی ہیں۔