ڈیرہ بگٹی: فورسز پر بارودی سرنگ سے حملہ

319

ڈیرہ بگٹی:پیرکوہ کے علاقےقادر ایریا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،دھماکہ فورسز کی گاڑی کا پہیہ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ہوا فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بچھائے گئے باردوی سرنگ سے فورسز کی گاڑی ٹکرا گئی جس سے فورسز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، تاحال اس حملے کی کسی بھی جانب سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی اور آس پاس کے علاقے گذشتہ ایک دہائی سے حالت جنگ میں ہے جب مشرف دور حکومت میں نواب اکبر خان بگٹی کے قلعے پر حملہ کیا گیا جس سے متعدد ہندووں سمیت درجنوں لوگ مارے گئے  اور اس کے بعد نواب اکبر بگٹی نے مسلح جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے پہاڑوں کا رخ کیا اور آخر میں ایک بڑے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے نواب بگٹی کو شہید کیا ۔