پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایل او سی پرفائرنگ، سات افراد ہلاک

178
انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک

 پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایل او سی پرفائرنگ کے تبادلے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو تصدیق کی ہے بروزہ ہفتہ عباسپور چڑی کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے باعث ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ ہفتے کو ہی نکیال سیکٹر میں انڈین فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی۔

ادھر انڈیا میں حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا کی سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے اکثر واقعات پیش آتے رہے ہیں، اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر بلاشعتال فائرنگ کرنے کا الزام ڈالتے ہیں۔