فورسز نے 250 افراد کو گرفتار کرلیا – بی آر پی

124

سویئزرلینڈ میں مقیم بلوچ علیحدگی پسند رہنما براہمدغ بگٹی کے پارٹی بی آر پی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی و آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے کی سرچ آپریشن میں 250کے قریب لوگوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خواتین کو لے جانے کی کوشش کی جس کی مزاحمت کے پاداش میں تین لوگوں کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ بی آر پی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں چند ناموں کا بھی ذکر کیا جن کو مبنیہ طور پر گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ سامنے آرہے ہیں جبکہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیانات میں ان آپریشن کو معمول کی کارروائی قرار دیا جارہا ہے