بی آر اے نے بلوچستان میں مختلف عسکری کاروائیوں کی زمہ داری قبول کرلی

227

بلوچ ریپبلکن آرمی نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر عسکری کاروائیوں کی زمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان میں آزادی پسندی کے دعویدار عسکری تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی آر اے  کے سرمچاروں نے کل رات ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کے دو مختلف مقامات پاتر اور غلام قادر سکول میں آپریشن کے غرض سے جانے والے آرمی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بمب سے حملہ کیا جس میں پانچ فوجی اہلکارہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دونوں حملوں میں آرمی کی ایک پک اپ گاڈی اور ایک بکتر بند مکمل تباہ ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ایک دوسری کاروائی میں صبح کے وقت آرمی کی پیدل گشتی پارٹی کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ میں سہری کہور کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بمب سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں دو آرمی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ ایک ہلاک اہلکار کی شناخت آرمی کے کیپٹن نیک محمد ولد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نےاپنے بیان میں گزشتہ روز تربت کے علاقےہوشاب تال میں فورسز کی چوکی پر خود کار ہتھیاروں اور راکٹوں سے حملہ کرتے ہوئے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا بھی دعوی کیا ہے۔