بلوچستان: فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

323

خاران میں شاپنگ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس میں موجود احمد نواز ساسولی اور رحیم الدین ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق خاران شاپنگ بازار جامع مسجد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نےگاڈی پر فائرنگ کی لجے سے تعلق رکھنے والے احمد نواز ساسولی اور ساتھی رحیم الدین نامی شخص شدید زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگئے . احمد نواز ساسولی نے گزشتہ سال ایف سی کے سامنے سرینڈر کیاتھا

دریں اثناءدوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نوان کلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس نے کہا کہ دونوں افراد اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور قبیلے کے دیگر افراد نے کمشنر آفس کے باہر لاشیں رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تاہم ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے افسران سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔