بلوچستان: آواران سے دو سفید ریش اشخاص گرفتار

333

بلوچستان کے علاقے آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دو ساٹھ سالہ سفید ریشوں کو سیکیورٹی فورسزنے گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاو سے سیکیورٹی فروسز نے ساٹھ سالہ کریم ولد بہادر اور عبدالقادر ولد گل داد کو گرفتار کرلیا ، تاہم بعد میں کریم ولد بہادر کو تفشین کے بعد چھوڑ دیا جبکہ دوسرے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ آواران بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں پہ آئے روز سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جس کے بعد مختلف جگہوں پہ آپریشن بھی کیا جاتا ہے ، دوران آپریشن بلوچ سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کا موقف ہے کہ سیکیورٹی فوسز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔ تاہم سرکاری ادارے بلوچ سیاسی و مزاحمتی تنظیموں کی اس الزام کو رد کرتے آرہے ہیں