گوادر: پاکستان نیوی پر حملہ متعدد اہلکار ہلاک

259

تربت(دی بلوچستان پوسٹ ) گوادر کے علاقے جیونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستان نیوی کے نصف درجن سے زاہد اہلکار ہلاک آمدہ اطلاعات کے مطابق جیونی گرلز سکول کے قریب تاک میں بیھٹے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پاکستان نیوی کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ افطاری کی خریداری کے بعد اپنے کیمپ کی جانب جارہے تھے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی دو اعلی افسران سمیت آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق اس حملے میں پاکستان نیوی کے کیپٹن عادل بھی ہلاک ہوگئے ہے ۔

.تاہم ابھی کسی بھی مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے