خضدار: فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک، دو زخمی

145

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور لیویز اہلکار سمیت دو زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے دونوں واقعات زہری کے نورگامہ بازار میں پیش آئے جن میں سلمان نامی شخص ہلاک اور لیویز اہلکار ریاض اور شبیر زخمی ہوئے جبکہ دوسرے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق زخمیوں اور مذکورہ افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں واقعات میں حملہ آور فرار ہوگئے ہیں تاہم علاقے میں ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثنا خضدار کے علاقے فیروز آباد میں ایک نوجوان خندق میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقامی کپمنی نے کھدائی کے بعد خندق کو نہیں بھرا تھا جس کے باعث نوجوان کی جان چلی گئی۔

حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔