بلوچستان : مستونگ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاع

259
فائل فوٹو

 مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کانوائے کو نشانہ بنایا ۔

مقامی زرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں فورسز کے جن گاڑیوں کے کانوائے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ان میں متعدد اہلکار سوار تھے ۔

تاہم فورسز پر حملے کی تصدیق یا تردید پاکستان کی عسکری حکام کی جانب سے نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح گروپ نے قبول کی ہے ۔

خیال رہے حالیہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں ۔