ہرنائی: دو مغوی افراد قتل، دو رہا

106
File Photo

ہرنائی میں دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔

بلوچستان ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نجی کوئلہ کان میں کام کرنے والے چار افراد کو  مسلح افراد نے اغواے کیا تھا، ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کی۔

سرچ آپریشن کے دوران قریبی  پہاڑوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد زمین گل ولد خیل احمد اور مظفر خان ولد رشید احمد کے ناموں سے کر لی گئی۔

قتل کئے گئے  افراد میں سے ایک کا شانگلہ سے جبکہ دوسرے کا تعلق شاہرگ سے تھا۔

انتظامیہ نے  ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ شانگلہ کے رہائشی کی لاش کو اس کے  آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔

دریں اثنا ضلع دکی کی کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی لگنے سے ایک مزدور جمعہ خان ولد محمد خان جانبحق جبکہ شائستہ خان ولد جمال خان زخمی ہو گیا، لاش اور زخمی کان کن کو ڈی ایچ کیو اسپتال متقل کر دیا گیا۔

ادھر ضلع بولان میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ بالاناڑی کے علاقے توربند لاشاری میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے  ثناء اللہ ولد محمد اسماعیل کو قتل کردیا گیا ۔

 انتظامیہ نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔