کورونا وائرس: امریکہ میں اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہونگے – ٹرمپ

85

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے سبب اگلے دو ہفتے انتہا سے زیادہ درد ناک ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کورونا سے ڈھائی لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر فاوچی نے تصدیق کی کہ ملک کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

امریکا میں گزشتہ روز کورونا بیماری سے 741 افراد ہلاک ہوئے جس سے مجموعی تعداد تین ہزار 882 ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ 88  ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کے ٹی وی میزبان بھائی کرس کومو بھی بیماروں میں شامل ہیں ۔

مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سبب نیویارک کا سینٹرل پارک اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔