کوئٹہ: لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 43 دکانیں اور 4 فیکٹریاں سیل ، 39 افراد گرفتار

84

كوئٹہ میں لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر كارروائی كے دوران 43 دكانیں اور 4 فیكٹریاں سیل كركے 39 افراد كو گرفتاركرلیا گیا۔

اسسٹنٹ كمشنر كوئٹہ سٹی سیدہ ندا كاظمی نے عملے كے ہمراہ لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر میكانگی روڈ، كاسی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور گرد و نواح كے علاقوں میں كارروائی كے دوران مجموعی طورپر 43 دكانیں سیل كركے 39 افراد كو گرفتاركرلیا۔

اسی طرح 4 فیكٹریاں بھی سیل كركے بڑی تعداد میں چھالیہ، پان پراگ اور دوسری چیزیں قبضے میں لے لیں جن میں ایک ہزار بوری چالیہ، پان پراگ شامل ہیں جس كو كسٹم كے حوالے كردیا گیا ہے اور ان كی مالیت كروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ دكانداروں كی بڑی تعداد كو انتباہی نوٹسز جاری كردیئے گئے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس كے ہمراہ كارروائی میں 115 گاڑیوں اور موٹرسائیكلوں كے چالان بھی کیے گئے۔