دنیا کو دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے- اقوام متحدہ

120

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سماج کے مرکز پر حملہ کر رہی ہے اور لوگوں کی جانیں اور ان کا روزگار چھین رہی ہے۔

انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں دنیا ایسی کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے جس کی ماضی قریب میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر اور غریب ممالک کی مدد کریں ورنہ اس وبا کے جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے کا خدشہ ہے۔