گوادرمیں کرونا کا پہلا مشتبہ زیرعلاج مریض چل بسا

115

گوادر کے جی ڈی اے اسپتال میں زیر علاج کرونا وائرس کا مشتبہ مریض دوران علاج چل بسا۔

جاں بحق مشتبہ مریض گوادر کے اسماعیلہ وارڈ میں پچھلے چار ماہ سے رہائش پزیر تھا اور گوادر میں مزدوری کرتا تھا، تعلق سندھ کے علاقے میرپور خاص سے بتایا جارہا ہے۔

گذشتہ شب ہسپتال لائے جانیوالے شخص میں کرونا وائرس کے تمام علامات پائے گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے مریض کے خون کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لئے بھجوائے ہوئے ہیں جو کہ تاحال ہسپتال انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئے۔