کیچ: فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری

134

بلوچساتن کے ضلع میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے جس میں زمینی فوج حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں فضائی کمک حاصل ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ کیچ کے علاقے زعمران پگنزان بازار سمیت گردونواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ آپریشن میں زمینی فوج بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہے جبکہ انہیں دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔

فورسز نے مذکورہ علاقوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور مرکزی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی۔

حکومتی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے جبکہ علاقوں میں مواصلات نظام کی بندش کے باعث بروقت خبروں تک رسائی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔