کوئٹہ: آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج شخص انتقال کرگیا

61

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص انتقال کرگیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گذشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔