واشک: اسنائپر حملے میں فوجی اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

93

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز ضلع واشک کے علاقے راغے شنگر میں قائم پاکستانی آرمی کی چیک پوسٹ کے مورچہ پر اسنائپر رائفل سے ایک فوجی اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔