مستونگ: فائرنگ سے نوشکی کا رہائشی ہلاک، 2 بچے زخمی

123

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوشکی کا رہائشی شخص ہلاک جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ مرکزی شاہراہ پر چوتو کے مقام پر پک اپ گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص نظام جمالدینی ولد حاجی حسین موقع پر ہلاک جبکہ دو بچے حضرت اللہ اور مدثر ولد نظام ساکن نوشکی زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کے مطابق لاش اور زخمیوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل منتقل کردیا گیا جہاں بچوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہیں جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔