بلوچستان: دو مختلف حادثات میں 11 افراد جانبحق

47

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں 7 کان کن جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور واقع بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان کے اندر گیس بھر جانے سے دھماکے ہوا۔

مائنز ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 کان جانبحق ہوگئے ہیں۔

جانبحق اور زخمی کان کنوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دریں اثناء ڈھاڈر کے نواحی علاقے کیھانی میں رند قبیلے کے دو شاخوں میں زمین کے تنازعے پہ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئیں ۔

خیال رہے کہ ان دو شاخوں کے درمیان زمین کے تنازعے پہ اب تک متعدد افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔