چاغی: فورسز کی کاروائی، مغوی تاجر بازیاب

391

آپریشن اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی سربراہی میں کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے دو مہینے قبل اغواء ہونے والے تاجر کو بازیاب کردیا۔

لیویز فورس نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی میں پاکستان افغانستان سرحدی علاقے میں کاروائی کی جہاں مغوی نوجوان تاجر عبدالہادی کو بازیاب کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔