کیچ: فورسز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

97

مسلح افراد نے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز چیک پوسٹ کو آج دوپہر کیچ کے علاقے کولواہ بدرنگ جریک کے مقام پر نشانہ بنایا گیا۔

مسلح افراد کے حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

یاد رہے کیچ سمیت گردونواح کے علاقوں میں اکثر اوقات سیکورٹی فورسز اور بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے درمیان جھڑپوں کے اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں جبکہ مختلف ازادی پسند مسلح تنظیموں کے جانب سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔