کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 1 شخص زخمی

43

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گیس لیکیج کے باعث دھماکا کانسی روڈ پر واقع کمرے میں ہوا جس کے نتیجے میں بہادر علی ولد سخاوت علی راجپوت زخمی ہوا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس لوڈشیڈنگ کے شکایات آنے سمیت گیس لیکیج کے باعث حادثات بھی تواتر کیساتھ رونماء ہورہے ہیں۔

سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے ان حادثات کا ذمہ دار سوئی گیس حکام کو قرار دیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب  صارفین کی جانب سے احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کو ان حادثات کی ایک بڑی وجہ بتائی جاتی ہے۔