ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس پہ حملہ ایک اہلکار ہلاک تین زخمی

55

ڈیرہ اسماعیل خان کلاچی پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک  جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب سڑک کے کنارے نصب بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس وین گزر رہی تھی، ہلاک اہلکار کانسٹیبل ریاض اور زخمیوں کو  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پولیس اہلکار پولیو کی ڈیوٹی پر جا رہے تھے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔