پاکستانی فوج کو پسپا کرکے تین اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

171

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی فوج نے مادگِ کور میں سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی اس دوران قابض فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔ بلوچ سرمچاروں نے اس حملے کو پسپا کرکے بحفاظت نکلنے کے فوراً بعد دوسری جانب سے قابض فوج پر ایک اور حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ا س دوران قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔