مستونگ: ٹیوب ویلوں کے بجلی کنکشن منقطع، پانی کے حصول میں دشواری

30

مستونگ شہر میں قلت آب کا مسلہ شدت اختیار کرگیا، کیسکو نے شہر کے بیشتر واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایک ہفتے سے بجلی کنکشنز منقطع کی ہے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گذشتہ ایک ہفتے سے کیسکو نے محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی پر آماچ کے تمام آبنوشی ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی ہے جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں مستونگ بازار، ٹنڈلان، مہتران سمیت دیگر علاقوں میں پینے کی پانی بلکل ناپید ہوچکی ہے۔

واضع رہے کہ محکمہ پی ایچ ای اور کیسکو کے درمیان بجلی کی بلوں کی ادائیگی کا مسئلہ شہریوں پر بھاری ثابت ہورہا ہے۔ پانی کے اس بحرانی کفیت سے ٹینکر مافیا منہ مانگے قیمتیں وصول کرنے لگے ہے اور استطاعت نہ رکھنے والے دن بھر پانی کی حصول کے لیئے گلی کوچوں میں پریشان نظر آتے ہیں۔

محکمہ پی ایچ ای کے مطابق جب تک محکمہ کے متعلقہ اعلیٰ حکام کی جانب سے اس مد میں فنڈز ریلیز نہیں ہونے تک اس وقت تک واٹر سپلائی ٹیوب ویلوں کی بلوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔

علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب آحمد اچکزئی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مستونگ شہر میں قلت آب کا نوٹس لیکر شہریوں کو قلت آب سے نجات دلائیں بصورت دیگر لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری کیسکو اور پی ایچ ای پر عائد ہوگئی۔