حب سے لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

446

بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

چالیس سالہ عبدالکریم ولد لعل محمد کی تشدد زدہ لاش موچکو تھانہ کے حدود میں چھتہ خان گوٹھ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی جمعیت علماء اسلام حب سٹی کے امیر محمد کاکڑ کے کزن تھے۔

خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں تشدد زدہ لاشوں کی برآمدی کا سلسلہ گذشتہ کئی عرصے سے جاری ہے جبکہ اس دوران کئی افراد کی لاشوں کو لاوارث قرار دے کر دفنایا جاچکا ہے۔

دو روز قبل قلات سے لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی بھی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے شور پارود سے مسلح افراد نے آزاد خان ولد نبی بخش ساسولی کو اغوا کیا تھا جس کی تشدد زدہ لاش دو دن بعد برآمد ہوئی۔