بولان حملے میں پاکستانی فوج کے گشتی ٹیم کو نشانہ بنایا – بی ایل اے

97

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں بولان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان کے علاقے شاہرگ میں نرواڑی کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک گشتی ٹیم کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہمارے حملے قابض فورسز پر جاری رہینگی۔