آواران اور پنجگور میں فورسز کی آپریشن، کئی افراد گرفتار

214
File Photo

بلوچستان کے ضلع آواران اور پنجگور میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری جہاں کئی افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے ایک گاؤں کے تمام مرد حضرات کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ فورسز اہلکاروں کی جانب سے گاؤں کے اکثر گھروں میں لوٹ مار کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سو سے زائد گھروں پر مشتمل نرمگی گاؤں میں پاکستانی فوج نے دوران آپریشن گاؤں کے تمام مرد حضرات کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا جن میں انور ولد محمد، خلیل ولد عباس، بدل ولد عباس، شمبو ولد یارو، رحیم داد ولد حسین، شبیر ولد رحیم داد، مامو ولد نیکو، راشد ولد مامو اور طاہر ولد شمبو شامل ہیں جبکہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

علاقہ دور دراز ہونے اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے دیگر لوگوں کی شناخت اور نقصانات کے بارے میں معلومات کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب  پنجگور کے دورافتادہ علاقے کیلکور کے مختلف گاؤں کشاری، جیکِ بُن، گُرکِ تل اور جتان میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرکے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فوج نے گھروں میں لوٹ مار کے دوران خواتین کے موبائل فون ضبط کرکے اپنے ساتھ لئے گئی اور گھروں میں موجود موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ تاہم کسی کی گرفتاری کی خبر رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

مذکورہ علاقوں فوجی آپریشنوں کے حوالے سے تاحال سرکاری حکام کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔