آواران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

92

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ضلع آواران کے علاقے پیراندر کچ میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے ایک اور حملے میں پیراندر گزی میں موبائل فون کے ٹاور کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ پیراندر میں قابض فوج کے راستے میں ایک بارودی سرنگ نصب کیا گیا کیونکہ اکثر حملوں کے بعد پاکستانی فوج سرمچاروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر بدقسمتی سے دو عام شہری اس سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ ہمارا ان سے دلی ہمدردی اور افسوس ہے، مگر ہم کئی دفعہ اپیل کرچکے ہیں کہ پاکستانی فوج اور ان راستوں سے دور رہیں جن سے قابض فوج گزر رہی ہوتی ہے۔