کچلاک سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

269

کچلاک سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد کرلی گئی ہے، مقتول کے جسم پر آہنی سلاخوں اور تاروں کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق کچلاک غربی بائی پاس پر کلی وزیر آباد کے نوجوان کو نامعلوم افراد نے آہنی سلاخوں اور تاروں سے قتل کرکے ان کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیا ہے۔

کچلاک پولیس کو اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

لاش کی شناخت نور احمد ولد عبدالحمید سمالانی سکنہ وزیر آباد کچلاک سے ہوئی ہے، مزید کاروائی کچلاک پولیس کررہی ہے۔