پنجگور میں ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکار کو ہلاک کیا – بی آر اے

278

نام نہاد میر و معتبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی پیرول پر قومی جہد کاروں کے اہلخانہ کو تنگ کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے کل پنجگور کے علاقے چتکان تار آفس میں فائرنگ کرکے ریاستی پیرول پر سرگرم بالگتر گڈگی کے رہائشی مقبول المعروف بیبگر ولد پسند کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شحض ریاستی پیرول پر آزادی پسندوں کے خلاف سرگرم عمل تھا اور کئی پاکستانی فوجی آپریشنوں میں براہ راست شریک رہا، قومی سرمچاروں کو سرینڈر کروانے کی کوشش کے دوران انہوں نے سرمچاروں کے اہلخانہ کو بھی اذیت و دباو سے دوچار کیا اس دوران مقبول کو تنبہ بھی کیا گیا کہ وہ اپنے اس گھناونے عمل سے باز آ جائیں لیکن اس نے یہ عمل جاری رکھا جس کے نتیجے میں گذشتہ روز پنجگور میں فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا گیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم ایک مرتبہ پر کچھ نام نہاد میر و معتبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی پیرول پر قومی جہد کاروں کے اہلخانہ کو تنگ کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آزاد وطن کے حصول تک ہمارا جنگ جاری رہیگا۔