پنجگور جھڑپ میں پاکستان آرمی کو جانی نقصان پہنچا – لشکر بلوچستان

166

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہفتے کے روز ہمارے سرمچار ضلع پنجگور پروم کے علاقے دزریدگ میں معمول کے گشت پر تھے اس دوران پاکستانی آرمی اور بلوچ سرمچار آمنے سامنے ہوئے اور سرمچاروں کا پاکستانی فوج سے ایک گھنٹے تک شدید جھڑپ ہوا دونوں طرف سے چھوٹے بڑے خود کار ہتھیاروں کا استعمال ہوا، جھڑپ میں قابض آرمی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرمچار بحفاظت دشمن کے حصار سے نکل کر محفوظ مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

لونگ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی آرمی کے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ جھڑپ میں بلوچ سرمچار شہید یا زخمی ہوئے ہمارے تمام ساتھی صحیح سلامت محفوظ مقام پر پہنچ چکے ہیں ۔