مستونگ: گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، 10 افراد زخمی

34

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے ساراوان ٹاؤن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں، گیس دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں آدم خان ولد مولا بخش، فہد احمد ولد گل بدین، جواد احمد ولد گل بدین، ناصراحمد ولد گل بدین، کلیم احمد ولد آدم خان، فرید احمد ولد آدم خان، محمد مطلب ولد آدم خان، شاہ زیب خان ولد آدم خان، مسماۃ(س) بی بی اور مسماۃ (ص) زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔