کاہان میں دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا – بی ایل اے

99

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں موڑ کے مقام پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے اس وقت آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے، حملے کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار موقعے پر ہلاک و دیگر زخمی ہوئے، حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے قابض فورسز پر بلوچ وطن کی آزادی تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔