وزیرستان : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار ہلاک دو زخمی

47

شمالی وزیرستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پرمسلح افراد کے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ  2 زخمی ہو گئے۔

پاکستان  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح افراد نے شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

مسلح افراد کے حملے میں لانس نائیک محمد عمران ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کے بیان میں دعوی کیا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 مسلح افراد مارے گئے تاہم آزاد زرائع سے پاکستان فوج کے دعوے کی تصدیق نہ ہوسکی ۔