عمران خان حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ہے- اختر مینگل

180

حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ہے۔

 پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا حکومت والے مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو رزلٹ کے ساتھ آئیں کیونکہ حکومت کو مزید وقت دینے کا ٹائم گزر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے ترمیم ہو سکتی تو ہمارے نکات پر کیوں نہیں، حکومت نے ترمیم کے لیے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

سربراہ بی این پی نے کہا کہ حکومت پہلے ترمیم پر حمایت لینے کے لیے ہمیں قائل کرے، پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں۔

سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ جلد سینٹرل پارٹی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پارٹی کی 4 خواتین کی گرفتاری کے معاملے پر بی این پی نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی بھی دی تھی۔