شمالی وزیرستان : فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ، ہلاکتوں کی اطلاع

38

 مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ  شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا کے علاقہ چار خیل میں گذشتہ رات ہوا ۔

پاکستان کی سیکیورٹی زرائع کے مطابق چھڑپ میں ایک اہلکار  ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئیں ساتھ ہی عسکری حکام نے دعوی کیا کہ جھڑپ میں چار مسلح افراد مارے گئے جبکہ پانچ کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک   کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت حوالدار شیر زمان  جبکہ سپاہی بلبل نادر، حوالدار خالق امین اور لانس نائیک عجب گل زخمی ہوئیں ہیں ۔

 عسکری حکام نے دعوی کیا کہ فورسز کی جوابی کاروائی میں چار حملہ آور مارے گئے جبکہ پانچ کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک و زخمی اہلکاروں کو میران شاہ ایف ٹی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 جبکہ حکام کے مطابق مارے گئے مسلح افراد اور زندہ گرفتار کئے گئے تمام پانچوں شدت پسندوں کو  فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

تاہم آزاد زرائع سے پاکستان کے عسکری حکام کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔