ڈیرہ بگٹی: لیویز اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

63

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ میں گشت کرنے والے لیویز اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم کی کاروائی آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

خیال رہے لوپ کے علاقے میں لیویز چوکی نمبر 5 کے قریب دھماکے کے نتیجے میں لیویز سپاہی محمد جمیل شدید زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔