پنجگور میں فورسز چوکی پر حملہ

72

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز چوکی کو پنجگور کے نواحی علاقے گوران میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم اس سے قبل مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے فورسز پر متعدد حملے کیے جاچکے ہیں۔