مند حملوں میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

63

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ چودہ نومبر کو سرمچاروں نے صبح دس بجے ضلع کیچ میں فوجی قافلے کی پکٹ سیکورٹی پر مند کے علاقے موکندر میں حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ دس نومبر کو مند ہی میں برات فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے قابض فوج کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔