ہرنائی : فورسز کے ہاتھوں باپ تین بیٹوں سمیت لاپتہ

50

پاکستانی فورسز نے ہرنائی کے علاقے طورغر میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر چار افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ہرنائی کے علاقے طورغر میں چھاپہ مار کر باپ کو تین بیٹوں سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد میں درے خان ترین،  اس کا بیٹا روزی خان ترین سمیت دو دیگر بیٹے شامل ہیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق درے خان ترین علاقے میں مال مویشیوں کو چراتے ہیں ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔