کوئٹہ: پولیس وین پر بم دھماکا، 1 زخمی

41

کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر پولیس وین پر دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل میں ہوا تاہم مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے سے آخری اطلاعات تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپنی روڈ جوائنٹ روڈ اور سبزل روڈ سے منسلک علاقہ ہے اور یہاں ٹریفک کا رش بھی رہتا ہے۔