نوشکی: ٹریفک حادثے میں 1 شخص جانبحق، تین افراد زخمی

47

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، ایک ہی روز میں پیش آنے والے تیسرے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق گلنگور کے قریب کار اور بس کے درمیان پیش آنے والے خوفناک تصادم میں کار ڈرائیور جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا جبکہ جانبحق ہونے والے کار ڈرائیور کا تعلق نوشکی کے علاقے قادر آباد سے ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا جس کے گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

خیال رہے بلوچستان میں پیش آنے والا یہ تیسرا ٹریفک حادثہ ہے اس سے قبل مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 9 افراد جانبحق اور 11 زخمی ہوگئے جبکہ خضدار میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جانبحق اور 37 زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی قاتل شاہرائیں – ٹی بی پی رپورٹ

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ مرکزی شاہراہ کا سنگل ہونا ہے جبکہ ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل در آمد نہیں کرنا بھی ان عوامل میں شامل ہے۔