لورالائی: فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ

61

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار زخمی

لورالائی کے علاقے زیڑ کاریز کیمپ کے مقام پر مبینہ خودکش حملہ آوروں اور فرنٹیئر کور اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران مبینہ حملہ آوروں نے خود کو اُڑا دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔